1 فروری 2012 - 20:30

مصر ميں ہزاروں لوگوں نے حاليہ تشدد کے خلاف مظاہرہ کيا-

ابنا: خبروں کے مطابق ہزاروں مصري شہريوں نے قاہرہ کے رمسيس اسکوائر پر جمع ہوکر شمالي مصر کے ايک اسٹيڈيم ميں ہونے والے تشدد کي سخت مذمت کي -
مظاہرين ، تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانوني کارروائي کا پر زور مطالبہ کر رہے تھے -


در ايں اثنا مصر کي مختلف تنظيموں جماعتوں اور سياسي شخصيتوں نے بيانات جاري کرکے بر سر اقتدار اعلي فوجي کونسل کو پورٹ سعيد کے واقعے کا براہ راست ذمہ دار قرار ديا اور الجنزوري کي حکومت کو ختم کرکے ، سول حکومت کي تشکيل کا مطالبہ کيا ہے -

پورٹ سعيد سے تعلق رکھنے والے مصر کے رکن پارليمنٹ محمد کمال جاد نے اس شہر ميں تشدد کو روکنے ميں سيکورٹي فورس کي کوتاہي پر زور ديا اور کہا کہ سيکور ٹي اہلکاروں کو تشدد روکنا چاہئے تھا ليکن انہوں نے ايسا نہيں کيا- مصر کے پورٹ سعيد شہر ميں بدھ کي شام الاھلي و المصري ٹيموں کے فٹبال ميچ کے بعد اسٹيڈيم اور پھر شہر ميں ہونے والے تشدد ميں کم سے کم چوہتر افراد ہلاک اور سيکڑوں زخمي ہو گئے ہيں.
........

/169